26 May 2011 - 17:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2824
فونت
مجلس وحدت مسلمين پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے پشاورر ميں سي آئي سنٹر ميں دہشت گردي کي سنگين واردات کو حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ايک بہت بڑا چيلنج کہا ?
مجلس وحدت مسلمين پنجاب

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري اصغر عسکري نے ايک بيانيہ ميں سانحہ پي اين ايس مہران کے بعد خيبر پختون خواہ کے صوبائي دارالحکومت پشاورر ميں سي آئي سنٹر ميں دہشت گردي کي سنگين واردات کوحکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ايک بہت بڑا چيلنج کہا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دہشت گرد اپني مذموم کاروائيوں کے ذريعہ آئے روز انساني زندگي سے کھيل اورقومي املاک برباد کر رہے ہيں کہا : انہيں روکنے ميں حکومتي اداروں کي بے بسي قوم کو مجبور کرتي ہے کہ قوم اپنے اجتماعي کردار کو ادا کرے ?

اصغر عسکري نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردي کي ہر واردات ميں دہشت گرد تنظيم کي جانب سے وارادات کي ذمہ داري قبول کرنے کے با وجود خاموشي حکومت پر سواليہ نشان ہے تاکيد کي : خاموشي نے دہشت گردوں کے حوصلے بلند کئے اسي بنياد پراب ان کے قدم حساس اداروں کي دہليز تک پہنچ گئے ہيں ?

مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ جب تک دہشت گردي کے اڈوں اور ان کي پشت پناہي کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائي نہيں کي جاتي ، قتل و غارت اور خونريزي کا يہ سلسلہ ختم نہيں ہو سکتا تاکيد کي : ضروري ہے کہ حکومتي اداروں ميں گھسے ہوئے کالعدم تنظيموں کي پشت پناہي کرنے والے عناصر کا محاسبہ کيا جائے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬