19 June 2011 - 19:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2905
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي - قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے حضرت زينب سلام اللہ عليھا کے فيصلہ کن کردارکو تاريخ کا ايک روشن اور درخشندہ باب بيان کيا ?
حجت الاسلام ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے پيغمبراسلام کي نواسي ، دختر امير المومنين حضرت علي ابن ابي طالب عليھما السلام جناب سيدہ زينب کے روز شہادت کي مناسبت سے اپنے ايک پيغام ميں اپ کے فيصلہ کن کردارکو تاريخ کا ايک روشن اور درخشندہ باب بيان کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ توحيد شناس عظيم باپ کي توحيد شناس عظيم دخترنے تمام کٹھن مراحل اور مصائب و مشکلات ميں صبر و حوصلے اور جرات و شجاعت کے ساتھ پيغام کربلا عام کيا تاکيد کي : ان کا عام کردہ پيغام آج بھي اپني تمام تر اثر انگيزيوں کے ساتھ زندہ و جاويد ہے اور حريت و آزادي پر مبني تحريکيں آج بھي اس سے رہنمائي ليتي ہيں ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے مزيد کہا : اپ اپني والدہ گرامي جناب سيدہ فاطمہ زہرا کي سيرت و کردار کا عملي نمونہ تھيں ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت زينب سلام اللہ نے دين اسلام کي ترويج و اشاعت اور خواتين عالم کي رہبري کے لئے لازوال جدوجہد کي کہا : دور حاضر کي خواتين اپ کے کردار سے رہنمائي حاصل کر کے اپني زندگي کو خالص اسلام کے سانچے ميں ڈھال سکتي ہيں?

حجت الاسلام ساجد نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ واقعہ کربلا کے بعد سيدہ زينب سلام اللہ نے کوفہ وشام ميں جس جرات وبيباکي سے حق وصداقت کا پيغام پہنچايا اور فصاحت و بلاغت سے مزين خطبے ارشاد فرمائے تاکيد کي : انہي خطبات کا اثر ہے کہ حسينيت کے مقابلے ميں يزيديت ہميشہ ہميشہ کے لئے ابدي شکست سے دوچار ہے اور اپني تمام تر ريشہ دوانيوں کے باوجود ناکام و نامراد ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : درحقيقت سيدہ زينب سلام اللہ نے دين حق کي تبليغ ميں لازوال اور ناقابل فراموش کردار ادا کيا ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے عالم اسلام کي خواتين کو اپني فلاح اور نجات کے سلسلے ميں مغربي معاشروں ميں ائيڈيل ڈھونڈنے کي بجائے جناب سيدہ زينب کو اسوہ حسنہ بنانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : اپ کي حيات کو اپني زندگي کا شعار بنائيں کيونکہ صرف اسي صورت ميں ہي دنيوي اور اخروي نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬