22 June 2011 - 16:56
News ID: 2920
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مہدويت سے متعلق مسائل علماء ومراجع کرام اور حوزات علميہ کے زيرنظر رہيں تاکيد کي کہ منحرف وگمراہ تحريکوں سے مقابلہ ضروري ہے ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے ادارہ آينده روشن کے اھلکاروں سے ملاقات ميں مسئلہ مھدويت کو دنياے اسلام کا بنيادي اور اھم مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ مھدويت کا دفاع حوزہ علميہ کي ذمہ داري ہے اگر اس ميں حوزہ کے علاوہ دوسرے افراد شامل ہوجائيں تو ممکن ہے حسن نيت کے باوجود انحراف کا شکار ہوجائيں ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے مھدويت کے سلسلے ميں وھابيت کے اعتراض کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وھابي علماء کا عقيدہ مھدويت پہ اعتراض اس بات کا بيان گر ہے کہ وہ اپني کتابوں ميں تحرير باتوں سے خود بھي اگاہ نہي ہيں ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مھدويت کے سلسلے ميں شيعوں کا عقيدہ وھابيت کي انکھوں ميں کھٹکتے ہوئے کانٹے کے مانند ہے کہا کہ وھابيت ھميشہ اس کے خلاف سرگرم عمل رہي ہے اور ھميشہ بيہودہ باتيں کرتي رہي ہے ?

اس مرجع تقليد نے کہا کہ سامراجيت کے ہاتھوں بنائے گمراہ فرقے مھدويت کے خلاف پروپگنڈہ کرنے ميں مصروف ہيں لھذا ان سے مقابلہ بہت ضروري ہے ?

انہوں نے منتظرين امام زمانہ کو ضروري تعليمات دينے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کے معني يہ نہي ہيں کہ فقط باتيں کي جائيں بلکہ حقيقي منتظر خدا کے صالح بندے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬