مجلس وحدت مسلمين پاکستان کا :
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري اور ڈپٹي سکريٹري جنرل حجت الاسلام امين شہيدي نے کوئٹہ ميں يکے بعد ديگر ے ہونے وا لي دہشت گردوں کي فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران خواتين اور بچوں سميت اٹھارہ افراد کي شہادت پر چاليس روزہ سوگ کا اعلان کيا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري اور ڈپٹي سکريٹري جنرل حجت الاسلام امين شہيدي نے کوئٹہ ميں ?? بے گناہ مظلوموں کي شھادت پرشديد مذمت کي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ لگتا ہے پاکستان ميں جنگل رائج ہے جس کے سبب ائے دن بے گناہ عوام کا خون کيا جارہا ہے تاکيد کي : لاشوں پرلاشيں گر رہي ہيں اور حکمران و متعلقہ ادارے عوام کو فقط تسلياں دينے ميں مصروف ہيں ?
اس بيان ميں مزيد ايا ہے : عوام کي جان و مال کا تحفظ حکومت کي اولين ذمہ داري ہے اگر حکمران عوام کا تحفظ فراہم نہيں کر سکتے تو اپني ناکامي کے اعتراف ميں اقتدار سے الگ ہو جائيں ?
انہوں نے کہا : کراچي اور کوئٹہ فرزندان ملت جعفريہ کي قتل گاہيں بن چکے ہيں ، کرم ايجنسي پارا چنار ميں ٹل پارا چنار روڈ گزشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں کے تسلط ميں ہے اور وہاں لوگ غذائي قلت اور علاج معالجہ کي سہوليات نہ ہونے کے سبب ايڑياں رگڑ رگڑ کرمر ر ہے ہيں ?
مجلس وحدت مسلمين کے راہنمائوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ملک کے سيکورٹي اداروں کو امدادي امن کاروان کا راستہ روکنے کي بجائے اپني توانائياں دہشت گردي اور لا قانونيت کے سد باب کے لئے بروئے کار لاني چاہيں مطالبہ کيا: کوئٹہ ميں دو معصوم بچوں اور ايک خاتوں سميت اٹھارہ افراد کو موت کي وادي ميں دھکيلنے والے سفاک قاتلوں اور ان کي پشت پناہي کرنے والے عناصر کو في الفور گرفتا ر کر کے قانون کے کٹہڑے ميں کھڑا کيا جائے اور محصورين پارا چنار کي امداد کے لئے بھجوائے جانے والے امن کاوان کي راہ ميں حائل رکاوٹيں دور کي جائيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے