09 November 2011 - 18:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3416
فونت
رسا نيوزايجنسي – اسلامي جمھوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني (ره) کے اثار کا مجموعہ تين زبان ، عربي ، فارسي اورانگريزي ميں اسلامي علوم کمپيوٹر ريسرچ سنٹر کي کوشش سے قم ميں تيار کيا گيا ?
حضرت امام خميني

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اسلامي جمھوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني (ره) کے اثار کا مجموعہ تين زبان ، عربي، فارسي اورانگريزي ميں اسلامي علوم کمپيوٹر ريسرچ سنٹر کي کوشش سے اور موسسہ تنظيم و نشر آثار امام خميني (ره) کے تعاون سے قم ميں تيار کيا گيا ?

اس پروجيکٹ کے ذمہ دار جعفر سلطان ‌پور نے صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سافٹ ويئر کے سلسلے ميں کہا : يہ سافٹ ويئر آثارحضرت امام خميني (ره) کا نيا ورژن ہے جو جديد اور کثير مطالب پر مشتمل اورمخصوص تحقيقي وسيلہ ہے اور اس سے دلچسپي رکھنے والے افراد کے اختيار ميں قرار ديا جارہا ہے ?

سلطان‌ پور نے مزيد کہا : اس ميں 45 عناوين پر مشتمل 110 جلد عربي و فارسي کتابوں کا پورا متن ، من جملہ فقه و اصول ، اخلاق ، تفسير، کلام ، فلسفہ ، عرفان اور سياست ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس سافٹ ويئر ميں اثار امام خميني (رہ) ميں سے 6 عناوين کا پورا متن انگريزي ميں شامل کيا گيا ہے کہا : 283 تصويريں اورمختلف مناسبتوں کي 12 اھم تقريريں ونيز فارسي و عربي زبان ميں زندگي امام خميني ( رہ) کي مختصر مووي نے اس پروگرام کي زينت ميں اضافہ کرديا ہے ?

حوزہ علميہ قم کے اس محقق نے اس سافٹ ويئر کي تحقيقي صلاحيتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : صحيفہ حضرت امام (ره) کے فارسي اور عربي متن کے درميان ارتباط ، مختلف طريقے سے متن اور فہرست کتاب ميں ترقي يافتہ سرچ کي صلاحيت اس سافٹ ويئر کي صلاحيتوں ميں سے شمار کيا جاتا ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : 62 جلدوں پر مشتمل 10 دوره عربي و فارسي لغت نامہ ، سرچ کي صلاحيتوں کے ساتھ اس سافٹ ويئر کي ديگر صلاحيتں ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ علاقہ مند حضرات اس سافٹ ويئر کي فراہمي کے لئے www.noorshop.com سے تفصيل معلوم کرسکتے ہيں ?

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬