15 February 2012 - 13:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3803
فونت
حکام بحرين وعربستان کے دعووں پہ آيت الله مکارم شيرازي کا رد عمل ؛
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے حکام بحرين وعربستان کي جانب سے سوريہ کے حق ميں کئے ہوئے جمھوريت کے دعووں کو مضحکہ خيز بتاتے ہوئے کہا : وہ جن کي حکومت ميں جمھوريت کي رمق نہي سوريہ ميں جمھوريت کے دعوے دار ہيں ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج بدھ کے روز درس خارج فقہ کے اغاز پر جو مسجد اعظم ميں طلاب وافاضل حوزہ علميہ قم کي شرکت ميں منعقد ہوا مغربي دنيا کي حقيقت کا جائزہ ليتے ہوئے کہا : يہ ثقافت جب سے برسرکار ائي ہے کچھ لوگ اس کے اندھےعاشق بن چکے ہيں اور ان کا اصرار ہے کہ ھم بھي مغربي تہذيب کو اپناليں ?

اس مرجع تقليد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامي ايران کي پيروزي کے بعد ريفرينڈم کو عوام کے 98 پرسنٹ ووٹ نے مغربي افکار کي قلعي کھول دي کہا : انقلاب اسلامي کي پيروزي کے تمام مغربي طاقتوں نے ايک دوسرے کے ہاتھ ميں ہاتھ ديا تاکہ اس اسلامي نظام کو مٹا ديں اور اسي مقصد کے تحت ايران پر اٹھ سالہ جنگ تھوپي گئي ?

انہوں نے اسلامي جمھوريہ ايران اور غرب کے درميان دشمني کے اسباب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج ان لوگوں نے اپنے چہرے سے نقابيں ہٹا ديں ہيں اور اسلامي بيداري کي لہروں نے ان کے چہروں کو مزيد نماياں کرديا ہے اوران لوگوں نے جہاں بھي ديکھا کہ بيداري کے ان کے حق ميں کہا کہ بسم اللہ ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ غرب کے تربيت يافتہ انہيں کے مانند ہيں کہا : بحريني بادشاہ بھي انہيں کا تربيت يافتہ ہے اور اس ادمي نے حال ميں بشار اسد کو عوام کے مطالبات کي تکميل کي نصيحت کي جبکہ بشار اسد کو سوريہ کي اکثريت مانتي اور چاھتي ہے اگر چہ وہ بھي اپنے ملک ميں کچھ اصلاحات انجام دے رہے ہيں ?

اس مرجع تقليد نے ان دعووں کو مضحکہ اميز بتاتے ہوئے کہا : بحريني بادشاہ سعوديوں سے بھي زيادہ تعجب ا?ور ہے کہ کہرہے ہيں کہ سوريہ ميں جمھوريت کيوں حاکم نہي ہے جبکہ خود ان کي مملکت ميں جمھوريت کي بو بھي نہي ہے اور ان کي حکومت خود قبائلي انداز ميں ادارہ کي جاتي ہے اور يہ سوريہ ميں جمھوريت لانا چاھتے ہيں ?

انہوں نے ان حکومتوں کي جانب سے سوريہ پر بڑھتے ہوئے دباو ميں ان حکومتوں کے پوشيدہ مقاصد کي جانب اشارہ کرتے کہا : يہ لوگ لبناني استقامت کا خاتمہ اور غاصب صھيونيت کي حمايت ميں سوريہ پر دباو ڈال رہے ہيں ?

اپ نے کہا : سچي تہذيب اسلام اور قران کي روشني ميں تلاش کريں ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس طرح کي حکومتوں نے مغربي حکومتوں کے مانند اپنا حقيقي چہرہ ديکھا ديا ہے کہا : غاصب اسرائيل مغربي تہذيب کا نتيجہ ہے اور ھمارے دانشوروں کے قتل عام کے لئے کھلے عام دھشت گرد تربيت دے رہا ہے ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا : اميد ہے کہ دنيا کے مسلمان خواب غفلت سے جاگ اٹھيں گے اور اسلامي تہذيب کا احياء کريں گے کيوں کہ مغربي افراد انسان اور انساني تہذيب کے نام پرجنايت انجام دے رہے ہيں کہ مسلمان ھرگز اس تہذيب کو نہ اپنائيں ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬