16 February 2012 - 13:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3808
فونت
سيد کلب جواد نقوي:
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکريٹري اور امام جمعہ لکھنؤ نے دلي ميں اسرائيلي سفارت خانے کے باہر ہوئے کار آگ زني معاملے کے پيچھے اسرائيل کاہاتھ ہونے کا انديشہ ظاہر کيا ہے?
سيد کلب جواد نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس علمائے ہند کے جنرل سکريٹري اور امام جمعہ لکھنؤ حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي نے دلي ميں اسرائيلي سفارت خانے کے باہر ہوئے کار آگ زني معاملے کے پيچھے اسرائيل کاہاتھ ہونے کا انديشہ ظاہر کيا ہے?

کلب جواد نقوي نے کہا : اسرائيل نے سازشوں کے تحت ايسا کام کيا اور الزام ايران پر لگا رہا ہے جس سے دنيا بھر ميں ايران کي مذمت ہو ايران نے امريکي شرطوں کو ماننے سے انکار کر ديا جس کے نتيجے ميں ايسي حرکت کي گئي ہے?

امام جمعہ لکھنؤ  نے وضاحت کي : ہندوستان سے اسرائيلي سفارت خانہ بند ہو جائے تو دہشت گردانہ وارداتيں ختم ہوجائيں گي?

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکريٹري نے ايک نيوزچينل کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے بتايا کہ اس کے اينکر نے ايران کے اعلي? رہنما آيت اللہ سيدعلي خامنہ اي کے ايک فتوي کا حوالہ ديا، جس ميں انہوں نے يہوديوں کو مارنے کي بات کہي?
مولانا نے اينکر کے اس بيان کي سخت مذمت کرتے ہوئے چينل پر پابندي لگانے کي مانگ کي?

اس سے قبل دلي کے زورباغ واقع کربلا شاہ مرداں ميں غيرقانوني طريقے سے چل رہي نرسري بند کرانے، کربلا کي باؤنڈري وال بنانے، کربلا ميں چہلم کے دن عزاداروں پرہوئے لاٹھي چارج و گولي باري کے زمہ دارپوليس انتظاميہ کے افسران پر کارروائي کرنے اور علما و زائرين پر درج مقدمے واپس کرنے کي مانگ کرتے ہوئےجواد نقوي نے کہا : ايسا نہ ہونے پر رياست اترپرديش ميں چل رہے انتخابات ميں کانگريس کي مخالفت کي جائے گي?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬