19 February 2012 - 14:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3813
فونت
رسا نيوزايجنسي – رہبر معظم نے صوبہ زنجان ميں نمائندہ ولي فقيہ اور صوبہ زنجان کے امام جمعہ کا تقررکيا
رہبر معظم نے صوبہ زنجان ميں نمائندہ ولي فقيہ اورامام جمعہ کا تقررکيا

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اپنے ايک حکم ميں حج? الاسلام حاج شيخ علي خاتمي کو صوبہ زنجان ميں نمائندہ ولي فقيہ اور زنجان کا امام جمعہ مقرر کيا ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

جناب حج? الاسلام حاج شيخ علي خاتمي دامت افاضاتہ

جناب حج? الاسلام آقاي واعظي دامت افاضاتہ کا شکريہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے عرصہ دراز سے زنجان ميں امام جمعہ کے فرائض انجام ديئے ہيں ، اب جناب عالي کو صوبہ زنجان ميں نمائندہ ولي فقيہ اور زنجان کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں?

صوبہ زنجان کے ديندار، انقلابي ، وفادار اور شريف لوگوں نے اسلامي جمہوري نظام کے تمام مراحل ميں ممتاز اور يادگار نقش ايفا کيا ہے اوروہ تمام اہم ميدانوں ميں نماياں طور پر موجود رہے ہيں?جناب عالي جو بحمد اللہ زيور علم و عمل سے آراستہ ہيں توقع کي جاتي ہے کہ اس اہم ذمہ داري کو نبھانے کے سلسلے ميں اپني تمام علمي ، انقلابي اور سماجي ظرفيتوں اور صلاحيتوں سے استفادہ کرتے ہوئے صوبہ کے شريف عوام بالخصوص جوانوں کي خدمت کے لئے کام يں لائيں گے،اور بصير و متعہد علماء کي سنگين اور عظيم ذمہ داريوں اور وظائف پر عمل کريں گے?

والسلام عليکم و رحم? اللہ

سيد علي خامنہ اي

14 فروري سن 2012
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬