10 March 2012 - 15:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 3897
فونت
آيت الله جوادي آملي:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے کہا : اس دنيا ميں پائي جانے والي تمام اہم مشکلات فرعوني فکر کي وجہ سے ہے? جو کہ يہ لوگ مسلسل بيان کرتے ہيں " تمام اختيارات ميز پر ہيں " يہي ہے? کل کے فرعون اور آج کے فرعون ميں کوئي فرق نہي ہے? قرآن کريم ميں فرعون کا واقعہ مشرق و مغرب کے سامراجيت کي طرف اشارہ کر رہا ہے? اور يہ لوگ ہميشہ کہتے ہيں کہ جنگ اور پابندي ميز پر ہے?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جوادي آملي نے حوزہ علميہ قم ايران کے مسجد اعظم ميں طلاب و علماء کے درميان اپنے تفسيري درس ميں سوره مبارکہ شعراء کي تفيسر بيان کي?

حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے استاد نے کہا : قرآن مجيد ميں حضرت موسي سلام الله عليہ کا اسم مبارک سو سے بھي زيادہ جگہ پر بيان کيا گيا ہے ليکن کہيں بھي ايسا نہي ہے کہ انہوں نے فرعون سے پيچھے ہٹے ہوں يا سيرنڈر کيا ہو کيونکہ فيض الہي تمام خوف اور ضيق صدر اور عدم انطلاق لسان حضرت کا ختم ہو گيا?

حوزہ علميہ قم کے مشہور استاد نے آيه شريفه «أن أرسل معنا بني إسرائيل» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ارسال کا معني يہ ہے کہ اگر چاہتے ہيں تو يہاں آزادانہ زندگي کريں يا مصر سے نيک سرزمين و مقدس مقام کي طرف لوٹ جائيں? ان لوگوں کے لئے نيک سرزمين کنعان تھا کہ جہاں حضرت ابراهيم و اسحاق و يعقوب عليهم السلام زندگي بسر کرتے تھے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬