13 October 2009 - 09:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 399
فونت
آيت الله صافي نے مجلس اعلاء عراق کےسربراہ سے ملاقات ميں:
رسا نيوز ايجنسي - حضرت آيت الله صافي گلپايگاني نے اج صبح مجلس اعلاء عراق کےسربراہ سے ملاقات ميں کہا: ائندہ انتخابات ميں عراقي عوام کااتحاد دشمنوں کو مايوس کرے گا.
آيت الله صافي گلپايگاني

 
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حضرت آيت الله لطف‌الله صافي گلپايگاني نےاج صبح مرحوم سيدعبدالعزيز حکيم کے فرزند، مجلس اعلاء عراق کےسربراہ حجت الاسلام سيد عمار حکيم، سے ملاقات ميں انکے پدر بزرگواراور خاندان حکيم کي توصيفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: يہ خاندان تاريخ عراق ميں با اثراور مسلمانوں،خصوصا شيعوں کے درميان مايہ نازخاندان رہاہے .


نہوں نے اس خاندان کےکثير تعداد ميں شھداء کي جانب اشارہ کرتےہوئے کہا :اس خاندان کے دسوں لوگ عراق ميں عوامي اوراسلامي ،مذهبي حکومت کےبرقرار کرنے کي کوشش ميں شهيد کردئے گئے جو تمام مسلمانوں خصوصا عراقيوں کے لئے مايہ افتخارواحترام ہيں .


اس مرجع تقليد نے آئنده عراقي انتخابات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا :سبھي اتحاد ، يک جہتي اور نجف اشرف کے مراجع کرام کےفرامين کي اطاعت کرکے عراق اسلامي کےاستقلال و عزت و اقتدارکي بہ نسبت اپنا قرض ادا کريں  .

 
انہوں نےعراق ميں شيعه احزاب و گروه کے درميان يک جہتي پہ تاکيد کرتے ہوئے ياد دہاني کرائي: اگر چاھتے ہيں کہ دشمنوں کوعراق ميں نااميد کريں تو اتحاد اور يک جہتي کےساتھ اس انتخابات ميں شرکت کريں .


اس مرجع تقليد نے اخر ميں عراق ميں امنيت و ثبات کي اميد ظاھر کرتے ہوئے مجلس اعلاء عراق کےنئےسربراہ کي کاميابي کے لئے دعاء کي.


قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کي ابتداء ميں حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے حضرت آيت الله صافي کي خصوصي عنايتوں اورحاج سيد عبدالعزيز حکيم کے انتقال پر تسليت نامہ بھيجنے کا شکريہ اورعراق کے موجودہ حالات کي بہ نسبت مراجع وعلماء قم کےمتوجہ رہنے کي قدرداني کي .

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬