01 May 2012 - 16:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4048
فونت
قائد ملت جعفريہ نے؛
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ نے شيعہ علماء کونسل کے ضلعي صدرحاجي شفقت علي ہاڑو پر قاتلانہ حملے کي شديد مذمت کي?
شفقت علي ہاڑو پر قاتلانہ حملے کي شديد مذمت کي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے شيعہ علماء کونسل کے ضلعي صدرحاجي شفقت علي ہاڑو پر قاتلانہ حملے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روزمعصوم لوگوں کو ٹارگٹ کيا جا رہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بيٹھے ہيں جوکہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائي افسوس ناک ہے?

منگل کے روز شيعہ علماء کونسل ضلع قمنبر شہداد کوٹ کے صدر و سابق کونسلر حاجي شفقت علي ہاڑو پر قاتلانہ حملے کي پرزور الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا کہ آئے روز معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کيا جا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشي اختيار کئے ہوئے ہيں اور ايسے واقعات پر مذمتي بيان تک جاري کرنے کي جرات نہيں کرتے?

جب کہ دوسري جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے بھي ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بيٹھے ہيں جس سے دہشت گردوں کو شہ مل رہي ہے?

انہوں نے وفاقي و صوبائي حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ کي فوري طور پر اعلي? سطحي انکوائري کرائي جائے اور مجرموں کو کيفرکردار تک پہنچايا جائے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬