03 June 2012 - 19:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4184
فونت
اعجازحسين بہشتي :
رسا نيوزايجنسي – پاکستان کے معروف عالم دين حجت الاسلام اعجازحسين بہشتي نے اسلامي قيادتوں اور تحريکوں کي شناخت معرفت ذات امام خميني کے بغير نا ممکن بيان کيا ?
حجت الاسلام اعجازحسين بہشتي


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے معروف عالم دين حجت الاسلام اعجازحسين بہشتي نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) کي محنت اور کاوشوں سے ظلم و بربريت سے پر شہنشاہي نظام حکومت کا خاتمہ ہوا اور مستضعفين جہاں کو ظلم سے نجات کا سليقہ ملا تاکيد کي : امام خميني (رہ) نے لاشرقيہ ولاغربيہ کا نعرہ بلند کر کہ واضح کر ديا کہ سپر طاقت صرف اللہ کي طاقت ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) نے امريکہ اور روس کو ذليل کيا اور پابرہنہ انسانوں کو زندگي بسر کرنے کا سليقہ سکھايا کہا : امام خميني (رہ) نے نہ فقط ايران کے مسلمانوں کو بلکہ دنيا کے مظلوموں اور محروموں کي نصرت کي?

حجت الاسلام بہشتي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) نے رمضان المبارک کے آخري جمعہ کو يوم القدس کا نام دے کر تمام آزاد فکر انسانوں کے ضميروں کو جھنجھوڑا اور اسرائيل جيسي طاغوتي رياست کے خلاف پوري دنيا ميں تحريک کا آغاز کيا کہا : امام خميني (رہ) نے سلمان رشدي ملعون کے خلاف تاريخي فتوي? جاري کر کے رسول اسلام کي شان ميں گستاخي کرنے والي تحريکوں پر لگام ديا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج پاکستان کي سرزمين پر مجلس وحدت مسلمين امام خميني (رہ) کي فکر کو لے کر اسلام ناب محمدي کي پاسداري اور اسلام امريکائي کے خاتمہ کے لئے ميدان ميں اتري ہے کہا : مجلس وحدت مسلمين کا مقصد مظلوموں اور محروموں کو ان کے حقوق دلانا اور ظالموں اور جابروں کو اس سرزمين سے باہر نکالنا ہے?

انہوں نے مزيد کہا : يکم جولائي کو مينار پاکستان لاہور ميں ہونے والا ملت تشيع کا عظيم اجتماع در اصل فکر خميني (رہ) کا ترجمان ہے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬