10 June 2012 - 18:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4207
فونت
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے لارستان کے امام جمعہ عالم جليل القدرآيت اللہ آقائ حاج سيد عبد العلي آيت اللہي کي رحلت پر تعزيتي پيغام ارسال کيا ہے?
رہبر معظم انقلاب

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عالم جليل القدرمرحوم ومغفورآيت اللہ آقائ حاج سيد عبد العلي آيت اللہي رحمہ اللہ عليہ کي رحلت پر ان کے اھل خانہ کو تعزيت پيش کيا ?

اس پيغام کا تفصيلي متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

عالم جليل القدرمرحوم ومغفورآيت اللہ آقائ حاج سيد عبد العلي آيت اللہي رحمہ اللہ عليہ کي دردناک رحلت پر صوبہ فارس کے علماءو فضلاء اور عوام بالخصوص لارستان علاقہ کے غيور اور مؤمن شہريوں اور مرحوم کے محترم و معزز خاندان ، اہلخانہ ، دوستوں اور پسماندگان کو تعزيت اور تسليت پيش کرتا ہوں?

اس معزز خاندان کے گذشتہ ديگر اعلي مقام شخصيات کي طرح يہ بزرگ عالم دين بھي اس خطے کے لوگوں کے سياسي ،سماجي اور ديني امور ميں مرجع اور راہنما رہے اور انھوں نےاپني بابرکت زندگي کو لوگوں کي ديني اور دنياوي خدمت ميں بسر کيا، مرحرم اس علاقہ ميں اسلامي جمہوري نظام کے اہم عوامي ارکان ميں سے تھے اور ان کي رحلت بہت بڑا نقصان ہے اور اللہ تعالي کي توفيقات سے مرحوم کے اہداف اور ان کي مخلصانہ نيات کو عملي جامہ پہنا کر تلافي کرني چاہيے ?انشاء اللہ،

اللہ تعالي کي بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور بخشش طلب کرتا ہوں اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے صبر و اجر کا خواہاں ہوں?

سيد علي خامنہ اي

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬