17 June 2012 - 18:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4234
فونت
رسا نيوزايجنسي – عالمي ادارہ تقريب بين المذاھب کے سربراہ نے اتحاد ملت اسلاميہ کے حوالے سے حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي فعاليتوں کو سراہا ?
شہزادہ نائف ادارہ تقريب بين المذاھب ميں تمام ملت اسلاميہ کا مفاد پوشيدہ ہے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، آيت اللہ محمد علي تسخيري نے شيعہ علما کونسل کے وفد سے لاہور ميں ملاقات کرتے ہوئے شيعہ علما کونسل کے سربراہ ، حجت الاسلام علامہ ساجد علي نقوي کي اتحاد اسلامي حوالے سے کي ہوئي فعاليتوں سراہا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي ادارہ تقريب بين المذاہب کي مرکزي کونسل کے رکن ہيں اور ادارہ ان کي خدمات کا معترف بھي ہے کہا : اللہ پر توکل رکھتے ہوئے عالمي اقتصادي پابنديوں کے باوجود ايران اج بڑي قوت بن چکا ہے?

عالمي ادارہ تقريب بين المذاھب کے سربراہ نے مزيد کہا : ادارہ تقريب المذاہب اسلامي کسي خاص مسلک کا نہيں اور اسے اسلام کے نفع کے لئے تشکيل ديا گيا ہے ?

شيعہ علماء کونسل کے وفد نے بھي اپني فعاليتوں کي مختصر رپورٹ کے پيش کرتے ہوئے کہا : ملي يکجہتي کونسل اور متحدہ مجلس عمل کي تشکيل نے پاکستان ميں فرقہ وارانہ ہم ا?ہنگي ميں بنيادي کردار ادا کيا اور ايم ايم اے نے ملکي سياست ميں کليدي کردار ادا کيا?

انہوں نے مزيد کہا : پاکستان ميں شيعہ سني کا کوئي جھگڑا نہيں ہے بلکہ سامراجيت پرست کچھ عناصر ھميشہ ملک کي فضا کو الودہ کرنے کے درپہ رہتے ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات ميں شيعہ علما کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوي، صوبائي جنرل سکريٹري عظمت عباس، نائب صدر حافظ کاظم رضا نقوي، مختار حسين شاہ، زمان حسين حسيني اور محمد افضل حيدري شامل تھے?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬