18 June 2012 - 23:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4236
فونت
حجت الاسلام ہاشم موسوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ہاشم موسوي نے امام خميني (رہ) کي 23 ويں برسي کي مناسبت سے منعقدہ ايک پروگرام ميں امام خميني (رہ) کو سچے اسلام کاعلمبردار بتايا ?
حجت الاسلام ہاشم موسوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، امام خميني (رہ) کي 23 ويں برسي کي مناسبت سے مجلس وحدت مسلمين شعبہ خواتين کے زيراہتمام ايک تعزيتي جلسہ امام بارگاہ ہزارہ نيچاري کوئٹہ ميں منعقد کيا گيا ?

کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے يہ کہتے ہوئے کہ ھم تک صحيح معنوں ميں اسلام پہونچانے کے سبب امام خميني (رہ) کا ہم پرعظيم احسان ہے تاکيد کي : ائمہ معصومين (ع) سے منقول ہے کہ " من لم يشکر المخلوق لم يشکر الخالق " جو لوگوں کا شکريہ ادا نہيں کرتا وہ اللہ تعال?ي کا بھي شکريہ ادا نہيں کرتا? يقيناً ہر ذي شعور انسان يہ سمجھتا ہے کہ کسي کو اپنے اوپر احسانات کرنے والے کو نہيں بھولنا چاہئے? بلکہ اس کي ياد کے ذريعے شکريہ کا اظہار کرنا حق بنتا ہے?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہميں بھي امام خميني (رہ) کے عظيم احسانات کي بنياد پر ان کي ياد کو ہميشہ زندہ رکھنا چاھئے تاکيد : اگر ہم انہيں بھول گئے تو ايک عظيم ہستي سے اپني زندگي کو منور کرنے ميں لاپرواہي کا مظاہرہ کرينگے اور محروميت لا شکار ہوں گے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے اس اھم رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) کے عظيم انقلاب نے دنيا کو انسانيت کا واضح پيغام ديا اور ظلم، جبر اور شيطاني طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا مضبوط حوصلہ عطا کيا کہا : امام خميني (رہ) نے دنيا کو اسلام کے آفاقي پيغام سے روشناس کرايا، جس کي بدولت آج اسلام دنيا کے کونے کونے ميں پہنچ گيا ہے اور آج ہميں اسلام سے آشنائي کا مکمل موقع ميسر ہے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) کے انقلاب سے پہلے امام زمانہ (عج) کي ذات گرامي سے کم لوگ آشنائي رکھتے تھے ليکن آج بچے بچے کي زبان پر امام زمانہ (عج) کي دعائے سلامتي کا ورد ہے کہا : امام خميني (رہ) کے انقلاب اسلامي سے امام زمانہ (عج) کے ظہور کي زمينہ سازي ہو رہي ہے? اور انشاء اللہ وہ دن دور نہيں کہ جب پورے عالم پر امام زمانہ (عج) کي الہ?ي حکومت قائم ہوگي?

حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) اسلام کے آفاقي پيغام کے علمبردار ہيں اورانہيں کسي خطے تک محدود کرنا ان کي شخصيت کو نہ سمجھنے کے برابر ہے تاکيد کي : امام خميني (رہ) کا ال?ہي آفاقي پيغام دنيا کے تمام انسانوں کے لئے ہدايت کا ذريعہ ہے، ان کے عظيم پيغامات کو درجہ بہ درجہ مسلمان اور دنيا کي ديگر اقوام سمجھ رہے ہيں?

انہوں نے مزيد کہا : تيس سال بعد کے آثار پچھلے ايک ڈيڑھ سال ميں دنيا ميں نماياں ہو رہے ہيں حتي? خود سامراجي طاقتوں کے اندر بھي انقلاب کي بازگشت سنائي دے رہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬