ملي يکجہتي کونسل :
رسا نيوزايجنسي - ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے اراکين نے قومي اتحاد کے فروغ کيلئے نماز جمعہ کے خطبات ميں اتحاد کي اہميت پر زور ديئے جانے کي تاکيد کي ?

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے مختلف کميشنز کے اراکين کا مشترکہ اجلاس وفاقي دارالحکومت اسلام آباد ميں ہوا جس ميں خطبات جمعہ کميشن اجلاس حجت الاسلام شبير حسن ميثمي ، اسلامي نظرياتي کونسل کميشن محمد رمضان توقيراورعلمي تحقيقي کميشن حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي نے شرکت کي ?
حجت الاسلام شبير حسن ميثمي نے جمعہ کے خطبات ميں اتحاد و وحدت کي اہميت پر زور ديئے جانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : رمضان المبارک ميں احترام ماہ صيام اور نماز جمعہ کے اجتماعات ميں قرآن و حديث کے ذريعہ انساني جان کي اہميت بيان کي جائے خاص طور پر کراچي اور کوئٹہ ميں امن و وحدت کے لئے مثبت اور مفيد گفتگو کي جائے اسي طرح معاشرے ميں تيزي سے پھيلنے والي بے راہ روي ، فحاشي و عرياني کے خلاف موثر آواز اٹھاکر اسلامي تہذيب و ثقافت کي ترويج کي جائے ?
علمي تحقيقي کميشن کے اجلاس ميں حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي ، حافظ عبد الوہاب ، سيد محمد فاروقي ، مولانا عبد المالک ، خالد سيال ، صاحبزادہ محمود الحسن نقشبندي کي جانب سے چند نکات پر مشتمل تجاويز دي گئيں ، تقريب کے مختلف موضوعات پر مشتمل ايک مجلہ اور وحدت و اتحاد و متفقہ مضامين پر مشتمل کتابوں پر مشتمل ايک کتاب خانہ اس اجلاس کے ايجنڈے ميں سے تھا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے