02 July 2012 - 16:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4298
فونت
آيت الله باريک بين:
رسا نيوزايجنسي – ايران کي نامور شخصيت آيت الله هادي باريک‌ بين نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ مغرب دفاع کے نام پر خواتين کے انساني حقوق کي پائمالي ميں مصروف ہے کہا : اج مغربي معاشرے ميں عورت اپني شان ومنزلت کھوکرايک وسليہ بن چکي ہے ?
آيت الله باريک بين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، شھر قزوين ايران ميں رھبرمعظم انقلاب اسلامي کے نمائندے آيت الله هادي باريک‌ بين نے يوم ولادت حضرت علي اکبر عليہ السلام کے موقع پر " دختران انتظار " کے عنوان سے منعقدہ ايک پروگرام ميں پردہ اور پاکدامني کو مسلمان عورت کا خاصہ بيان کرتے ہوئے کہا : پردے نے مسلمان خواتين کو شخصيت عطا کي ہے ?

انہوں نے مسلمان عورتوں کو پوري دنيا کے ائڈيل بتاتے ہوئے کہا : اسلام نظام ميں عورت خاص منزلت کي حامل ہے ?

خبرگان رھبر کونسل ايران ميں شھر قزوين کے اس عوامي نمائندے نے مغربي دنيا کي خواتين کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : افسوس مغربي معاشرے ميں عورت کمترين مقام تک پہونچ چکي ہے ?

آيت الله باريک بين نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مغربي معاشرے ميں عورت قدرت وتجارت کا فقط ايک وسيلہ بن کر رہ گئي ہے کہا : اسلام نے عورت کو منزلت عطا کي اور اسے بالاترين رتبہ ديا ?

شھر قزوين کے امام جمعہ نے مزيد يہ کہتے ہوئے کہ سامراجي نظام ، اسلامي معاشرے ميں عورت کي منزلت کو مسلسل داغدار ديکھانے کے درپہ ہے کہا : مغرب کوشش ميں ہے کہ اسلامي معاشرے ميں برائياں پھيلا کر اور جنسي ازادي تھونپ کر عورت کي منزلت کا خاتمہ کردے ?

خبرگان رھبر کونسل ايران ميں شھر قزوين کے اس عوامي نمائندے نے يہ کہتے ہوئے کہ کسي گھرانے ميں عورت اس گھرانے کے سکون کا سبب ہے کہا : ھميں کوشش کرني چاھئے کہ اس معاشرے ميں ھر دن عورت کي منزلت دوبالا ہوتي جائے ?

ايران کے اس نامور عالم دين نے مزيد کہا : دشمن ثقافتي جنگ چھيڑنے کي غرض سے ھماري خواتين کے خلاف متحد ہوچکے ہيں مگر اسلامي معاشرے کي خواتين کي ذھانت نے دشمنوں کو ان کے حربے ميں ناکام کرديا ہے ?

آيت الله باريک بين نے ايراني معاشرے کے مختلف ميدان ميں عورتوں کي موجودگي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھماري خواتين پردہ اور پاکدامني کي حفاظت کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف ميدانوں ميں حاضر ہيں ?

شھر قزوين کے امام جمعہ نے يہ کہتے ہوئے کہ مغرب دفاع کے نام پر خواتين کے انساني حقوق کي پائمالي ميں مصروف ہے کہا : اج مغربي معاشرے ميں عورت اپني شان ومنزلت کھوکرايک وسليہ بن چکي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬