‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2018 - 19:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435187
فونت
قطر میں طلبا کا دوسرا قرآنی مقابلہ «أُتْرُجَّة» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے جسمیں قطر میں مقیم مختلف اقوام اور ممالک کے طلبا حصہ لیں گے۔
قران کریم

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآنی گلستان جو وزارت تعلیم سے الحاق شدہ تعلیمی ادارہ ہے انکے زیراہتمام «أُتْرُجَّة» کے عنوان سے طلبا و طالبات کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

قطرکے گلستان قرآنی مرکز کی ڈایریکٹر فاطمه صالح خلیفی کے مطابق دوسرا قرآنی مقابلہ رمضان المبارک سے دوحہ میں شروع ہوگا جسمیں حفظ اور قرآنی داستانوں کا مقابلہ شامل ہے۔

انہوں نے مقابلے میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کی شرکت کے حوالے سے کہا: گذشته سال مقابلوں میں چھبیس مختلف اقوام کے  ۸۰۰ طلبا شریک تھے۔

خلیفی کے مطابق مقابلہ گلستان قرآن، مقامی مساجد ، وزارت اوقاف و امور اسلامی اور وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

قطر کے ترقیاتی امور کے سربراہ  محمدعلی غربانی کا اس بارے میں کہنا تھا: أترجه مقابلہ میں بارہ سال سے کم عمر کے بچے شریک ہوں گے جو تین پاروں کے حفظ میں حصہ لیں گے جبکہ خواہشمند طلبا ادارے کی ویب سایٹ کے زریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مقابلوں کی اختتامی تقریب جون کے اوایل میں دوحہ شہر کی جامع مسجد میں منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

مقابلوں کے ہمراہ سیمینار اور نمایش وغیرہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔/ ۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬