20 December 2018 - 21:23
News ID: 439417
فونت
حسین سلامی :
ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نے کہا : پابندیوں کے باوجود ایران بالخصوص سپاہ پاسداران کی عسکری طاقت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے نے اپنی ایک گفتگو میں ایران کی دفاعی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پابندیوں سے ایران کی دفاعی صلاحیت ہرگز متاثر نہیں ہوگی بلکہ ہم اپنی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے ۔
انہوں نے پاسداران انقلاب اسلامی کی عسکری طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : پاسداران انقلاب کی عسکری طاقت میں ماضی کی بہ نسبت مزید اضافہ ہوگا ۔
جنرل حسین سلامی نے ایران کے دفاعی و عسکری امور میں پابندی کے با وجود ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : پابندیوں کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت میں ترقی ہوئی ہے جبکہ انقلاب کے بعد ایران کے دفاعی اور عسکری امور سے متعلق بیشتر شعبوں پر پابندیاں عائد ہوئیں جو ابھی تک جاری ہیں ۔
انہوں نے ایران کی دفاعی کامیابیوں میں ایرانی نوجوان کی زحمت و کوشش کو اہم قرار دیا اور کہا : آج ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کی ایک اصل وجہ پابندیوں کے دور میں وطن عزیز کے دفاعی سائنسدانوں اور ماہرین کی جد و جہد ہے جنہوں نے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دفاعی کامیابیاں حاصل کیں ۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یقینا پابندیوں کے باوجود ایران بالخصوص سپاہ پاسداران کی عسکری طاقت میں مزید اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے دفاعی طاقت میں ترقی کو ملک کے لئے ایک ضروری امور میں سے جانا ہے اور تاکید کرتے ہوئے کہا : دفاعی طاقت میں اضافہ ہماری سب سے اہم ترین ترجیح ہے لہذا سپاہ پاسداران فورسز کی جانب سے ملکی طاقت کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کا عمل جاری رہے گا ۔
جنرل حسین سلامی ایران کی دفاعی ترقی سے دشمن کی مایوسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ملک کی دفاعی ترقی نے دشمن کی تمام سازش کو ناکام کر دیا اور ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬