رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد اور انقلابی عالم دین آیت اللہ آقائ حاج شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں مجاہد ، متقی اور پرہیزگار عالم دین مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ ابراہیم امینی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، فضلا ، ارادتمندوں اور مرحوم کے قلمی آثار سے مستفید ہونے والوں اور خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کی عمر بابرکت کلی طور پر علم کے حصول ، اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، سیاسی و سماجی سطح پر مجاہدت ، اسلامی جمہوری نظام کے رسمی عہدوں پر فعالیت، اسی طرح امامت جمعہ ، مجمع تشخیص مصلحت میں رکنیت اور حوزوی امور کے اداروں میں صرف ہوئی ہے ۔ مرحوم انفرادی سلوک کے ساتھ ساتھ زہد و تقوی ، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ اور دنیا کی پرکشش مادیت پر عدم توجہ کا بھی مظہر ہیں۔ اس انقلابی، مجاہد اور صادق عالم دین پر اللہ تعالی کی رحمت نازل ہو۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و رضوان اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای