12 June 2020 - 19:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442930
فونت
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ آل سعود کی طرف سے جنت البقیع کے مزارات کی توہین پر اُمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خاتون جنت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس کی تعمیر کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔

سید حسن مرتضی نے قرارداد پیش کر کے عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں، صرف خاتون جنت ہی نہیں، آئمہ معصومین میں سے امام حسن، امام زین العابدین، امام باقر، امام جعفر صادق علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات بھی جنت البقیع میں موجود ہیں، ان کے تعمیر بھی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل سعود کی طرف سے جنت البقیع کے مزارات کی توہین پر اُمت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں اور ہر سال 8 شوال کو عالمی سطح پر احتجاج کرکے خود ساختہ انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف مزارات مقدسہ کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے بعد دیگر صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی یہ قراردادیں اتفاق رائے سے پاس کی جانی چاہیں اور وزارت خارجہ سعودی عرب کی حکومت سے رابطہ کرکے امت مسلمہ کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ پہنچایا جائے تاکہ مسلمانوں جنت البقیع کی زیارت کر سکیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں