08 September 2012 - 20:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4536
فونت
آيت ‌الله مکارم شيرازي کي تقرير کے ساتھ؛
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت‌ الله مکارم شيرازي کے بيانات سے حوزہ علميہ قم کے نئے تعليمي سال کا ا?غاز ہوا ?
آيت ‌الله مکارم شيرازي حوزہ علميہ قم ميں نئے تعليمي سال کا ا?غاز

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ مطابق، ايران کے حوزات علميہ کے نئے تعليمي سال کے اغاز کا پروگرام اج صبح مراجع تقليد، طلاب وافاضل حوزہ کي شرکت ميں مدرسہ فيضہ قم کے کانفرنس حال ميں منعقد ہوا ?

اس رپورٹ کے مطابق، حضرت آيت‌ الله ناصر مکارم شيرازي نے ابتداء ميں حوزہ علميہ کو علم کا مخزن جانا اور بيان کيا : حوزہ علميہ ميں الھي جزبات کے تحت فعاليتيں انجام پاتي ہيں، استاد خدا کے لئے درس ديتا ہے اور طلاب خدا کے لئے درس پڑھتے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: ھمارے پاس ھمارے بزرگوں کي عظيم ميراث ہے جس کي ھم نہ فقط حفاظت کريں بلکہ اس ميں اضافہ بھي کرتے رہيں جيسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حوزہ ميں علم کي پيداوار ہو ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے ياد دہاني کي : توليد علم ، مطالب کا يکجا کرنا نہيں ہے بلکہ ضرورتوں کي تکميل، جديد مسائل اور شبھات کا جواب ديا جانا ہے ?

انہوں نے ياد دہاني کي : جيسا کہ انبياء الھي زمانہ کي ضرورتوں کے مطابق گفتگو کيا کرتے تھے حوزہ علميہ ميں بھي زمانے کي ضرورتوں کے مطابق گفتگو کي جائے ، زمانے کے پيغامات کو سنکر اس کي ضرورتوں کے تحت قدم اٹھائيں جائيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام ميں ايران کے حوزات علميہ کے سابق سربراہ آيت ‌الله مقتدائي کے وداع اور نئے سربراہ آيت‌ الله حسيني بوشهري کي معرفي کا پروگرام بھي منعقد ہوا ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬