06 October 2012 - 15:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4637
فونت
رسا نيوز ايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سرگرم رکن آصف صفوي نے کراچي شيعہ ٹارگٹ کلنگ کو سياسي و مذہبي جماعتوں اور خفيہ اداروں کي ملي بھگت کا نتيجہ جانا ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن کے ميڈيا سيل انچارج آصف صفوي نے قمر اللہ دتہ کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنے مذمتي بيان ميں شہر کراچي ميں جاري شيعہ ٹارگٹ کلنگ کو سياسي و مذہبي جماعتوں سميت خفيہ اداروں کي ناپاک سياست کا نتجيہ جانا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ لياري ميں گزشتہ ايک ماہ ميں نو شيعہ افراد کو دہشت گردي کا نشانہ بنايا گيا اور لياري شيعہ ٹارگٹ کلنگ کا گڑھ بن گيا ہے پيپلز امن کميٹي کے سربراہ عذير جان بلوچ سے مطالبہ کيا: انجمن سفينہ نجات کے صدر و امام بارگاہ بارہ امام کے ٹرسٹي قمر اللہ دتہ کي ٹارگٹ کلنگ پر وضاحت پيش کريں ?

ايم ڈبليوايم پاکستان کے سرگرم رکن نے شہر کراچي ميں جاري متواتر شيعہ افراد کي ٹارگٹ کلنگ کو سياسي و مذہبي جماعتوں سميت خفيہ اداروں کي ملي بھگت کا نتيجہ جانا اور کہا: گزشتہ رات سے لاپتہ قمر اللہ دتہ ٹارگٹ کلنگ کے موضوع پر عذير جان بلوچ سے ملاقات کي غرض سے روانہ ہوئے تھے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ شہر کراچي ميں ملت جعفريہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، وکيل، سرمايہ دار، شعراء، علماء ، مسجد وامام بارگاہوں کے متوليان اور با اثر افراد کي ٹارگٹ کلنگ، توہين رسالت کے خلاف ہونے والے شيعہ سني اتحاد کو سبوتاژ کرنے کي امريکي سازش ہے کہا: دہشت گرد ملک بھر ميں انارکي پھيلا کر ملک کي جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہيں?

انہوں نے صدر مملکت پاکستان آصف علي زرداري، وزيراعظم پاکستان راجہ پرويز اشرف، چيف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدري، آرمي چيف اشفاق پرويز کياني اور گورنر و وزيراعلي? سندھ سے شہر کراچي ميں بڑھتي ہوئي شيعہ افراد کي ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لينے اور ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے سرعام پھانسي دينے اور شہيد گھرانوں کو ہونے کو معاوضہ ادا کئے جانے مطالبہ کيا ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬