13 October 2012 - 15:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4672
فونت
رسا نيوزايجنسي - پاکستان کے قبائلي علاقے کرم ايجنسي ميں شيعہ طلباء کي بس پر دھشت گردانہ حملے ميں 5 افراد شديد زخمي اور کچھ جاں بحق ہونے سے بال بال بچے ?
دھشت گرد طالبان

رسا نيوزايجنسي کي مقامي پوليٹيکل انتظاميہ کي رپورٹ کے مطابق، قبائلي علاقے لوئر کرم ايجنسي کے درّاني علاقے ميں آج مسلح شدت پسندوں نے کوہاٹ سے واپسي کے موقع پر شيعہ طلباء اور طالبات کي بس پر حملہ کيا جسکے نتيجے ميں 5 افراد زخمي ہوگئے ?

جاي حادثہ پر موجود ايک شيعہ طالب علم نے بيان کيا، شدت پسندوں نے بس پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے روک ديا اور پھر بس ميں موجود طلباء پر تيزاب پھينکا ?

قابل ذکرہے کہ گذشتہ منگل کو بھي شدت پسندوں نے مرکزي کرم ايجنسي ميں ايک بس پر دھشت گردانہ حملہ کر کے 3 افراد کو زخمي کرديا تھا ?
پاکستاني پوليس نے اپنے بيان ميں يہ کہتے ہوئے کہ گذشتہ تين دنوں ميں کرم ايجنسي ميں طالبان کا يہ دوسرا دہشتگردانہ حملہ کہا:  کرم ايجنسي کے يہ طلباء کوہاٹ ميں يونيورسٹي کا امتحان دينے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے جنہيں طالبان نے اپني دھشتگردانہ کاروائي کا نشانہ بنايا ?

ادھر پاکستان کے صوبے خيبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خيل ميں امن لشکر کے ہيڈ کوارٹر پر خود کش حملے ميں دس افراد اور متعدد افراد زخمي بھي ہوئے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬