15 October 2012 - 15:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4679
فونت
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عالم مجاہد مرحوم آيت اللہ شيخ محيي الدين انواري کے انتقال پر تعزيتي پيغام ارسال کيا ?
تعزيتي پيغام


رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عالم مجاہد مرحوم آيت اللہ شيخ محيي الدين انواري کے انتقال پر تعزيتي پيغام ارسال کيا ?

اس پيغام کا تفصيلي متن حسب ذيل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحيم

عالم مجاہد مرحوم آيت اللہ شيخ محيي الدين انواري رحمت اللہ عليہ کے انتقال پر مرحوم کے پسماندگان اور ان کے تمام چاہنے والوں کو تعزيت اور تسليت پيش کرتا ہوں?

طاغوت کے دور ميں مرحوم کا شمار مبارز اور جہادي علماء ميں ہوتا تھا مرحوم نے اس سلسلے ميں کئي سال شاہ کي ستمگر حکومت کي جيلوں ميں بسر کئے اور مرحوم نےاسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد مختلف شعبوں ميں نماياں خدمات سرانجام ديں وہ ايک خدمتگزار، پاک طينت، نيک خصلت اور محبوب عالم دين تھے اللہ تعالي ان پر اپني رحمت اور مغفرت نازل فرمائے?

سيد علي خامنہ اي

14 اکتوبر 2012
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬