20 October 2012 - 18:06
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4699
فونت
ڈاکٹر کلب صادق:
رسا نيوزايجنسي - آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نے مجلس علماء ہند کے دو روزہ قومي اجلاس کے دوسرے دن خطاب ميں کہا: مسلمانوں کي پستي اور انتشار کا سبب تعليم کي کمي ہے
ڈاکٹر کلب صادق


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ہند کے زير اہتمام حضرت گنج واقع امام بارگاہ شاہ نجف ميں دو روزہ اجلاس کے آخري دن کے دوسيشن ميں مجلس علماء ہند اورسني تنظيم آل انڈيا علماء مشائخ بورڈ کا مشترکہ جلسہ ہوا ? اس سيشن کي مشترکہ صدارت مولانا کلب جواد اور مولانا سيد علي اشرف کچھوچھوي نے کي ?

اس اجلاس ميں کثير تعداد ميں شيعہ سني مذہبي رہنمائوں نے شرکت کي اور جزيي اختلافات کو بالاطاق رکھتے ہوئے اپسي اتحاد کي تاکيد کي ?

ڈاکٹر کلب صادق نے اس نشت کي افتتاحي تقرير ميں مسلمانوں کي پستي اوران کے منتشر ہونے کا سبب تعليم کي کمي بتاتے ہوئے کہا: شيعہ اور سني دونوں کي دشمن غربت اور جہالت ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اگر جہالت کے خاتمہ کا بيڑا اٹھا ليا جائے تو تمام مسائل حل ہو جائيں گے کہا: آج کي اس مشترکہ نشست ميں شيعہ سني علماء يہ فيصلہ کريں کہ اب جو لائين کھينچي جائے وہ پنجتنيوں اور يزيديوں کے درميان ہو ?

آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے مزيد بيان کيا : جہالت کے خاتمہ ساتھ يزيدي طالباني بھي ختم ہو جائيں گے ?

ڈاکٹر کلب صادق نے تقليد اور مرجيت پر زور ديتے ہوئے کہا : جہاں اجتہاد ہوگا وہاں اختلاف بھي ممکن ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج تک کسي مرجع کے ذريعہ يہ فتوي? نہيں ديکھنے کو ملا جس ميں شيعہ سني اختلاف کي بات کہي گئي ہو کہا: آج تک جتنے بھي تعليمي يا سماجي کام ہوئے ہيں اس ميں علماء کي قيادت رہي ہے چاہے وہ شيعہ پي جي کالج ہو يا يتيم خانہ ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬