20 October 2012 - 18:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4700
فونت
حجت الاسلام کلب جواد نقوي :
رسا نيوز ايجنسي - لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے مجلس علماء ھند کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے دن مسلم علماء کو اتحاد کي دعوت دي ?
مجلس علماء ھند کا دو روزہ اجلاس لکھنو

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي نے مسلمانوں کي تعليمي پسماندگي دور کئے جانے پر زور ديا ?


انہوں نے نے اجلاس ميں شريک افراد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا: يہ جلسہ تاريخي جلسہ ہے جس ميں دونوں فرقے کے علماء کے درميان اتحاد پر نتيجہ خيز گفتگو ہوئي اور اس کا اثر بھي جلد دکھائي دينے لگے گا ?

حجت الاسلام کلب جواد نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ قوم سب سے بڑا مسلہ تعليم ہے اوراگر اس ميں ذاتي مفاد آڑے نہ آئے تو کافي حد تک ھميں کاميابي حاصل ہوسکتي ہے کہا: شيعہ کالج بھي ديگر اقليتي يونيورسٹي کي طرح يونيورسٹي ہوتي ليکن اس ميں ذاتي مفاد نے روک ڈالي ?

انہوں نے مزيد علماء سے قوم کي تعليم کا زمينہ فراھم کرنے کي سفارش کي ?

اس اجلاس کے دوسرے مقرر مولانا سيد محمد علي اشرف کچھوچھوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام کي اصل تصوير طالباني اور وہابيت کي سوچ رکھنے والوں نے توڑ کر پيش کي جس سے اسلام بدنام ہو رہا ہے تاکيد کي : اسلام کے نام پر زور زبردستي کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے کي سخت ضرورت ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس پر خاموشي انہيں بڑھاوے کے برابر ہے کہا: وہابيت کو روکنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ضروري ہے ?

مولانا کچھوچھوي نے مزيد کہا: ہم لوگوں کي خاموشي دشمنوں کے حوصلے کو فروغ دے رہي ہے اس لئے شيعہ سني متحد ہو کر اس کے خلاف صدا بلند کريں اور لائحہ? عمل طے کريں?

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬