01 November 2009 - 16:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 499
فونت
حجۃ الاسلام سید احمد علی عابدی:
رسا نیوز ایجنسی - حجۃ الاسلام سید احمد علی عابدی نے بیان کیا کہ زیارت امام رضا علیہ السلام حلّلال مشکلات ہے.
حج? الاسلام سيد احمد علي عابدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی ممبی سے رپورٹ کے مطابق، 10ذیقعدہ الحرام بمطابق 30 اکتوبر 2009 ممبئی کی مرکزی جامع مسجد کے امام حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید احمد علی عابدی صاحب نے روز ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے امام عالی مقام کے فضائل و مناقب بیان فرمائے.

حجۃ الاسلام سید احمد علی عابدی نے کہا: امام رضا علیہ السلام اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالم ،دانشمند تھے اور متعدد مناظروں میں آپ نے مختلف قوموں کے دانشمندان کو شکست فاش دی تھی.

اپ نےتاکید کی: امام علیہ السلام کے ہر عاشق کو صاحب علم ہونا چاہیئے اور تمام لوگوں سے زیادہ پڑھا لکھا ہونا چاہیئے۔

اس خطیب جمعہ نے متعدد واقعات کے ذریعہ امام علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زیارت حلاّل مشکلات ہے۔

آپ نے روز ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مومنین کو تاکید کی : گھروں میں چراغاں کرنے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے نیز جشن منعقد کرنے پر زور دیا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬