15 January 2013 - 17:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5005
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل کے سيکرٹري نے کہا : ميڈيا ملک کي ترقي ميں اہم کردار ادا کر رہي ہے، اميد ہے آئندہ بھي حق و سچ کي آواز بلند کي جاتي رہے گي?
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل کے سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے کہا : ميڈيا ملک کي ترقي ميں اہم کردار ادا کر رہي ہے، اميد ہے آئندہ بھي حق و سچ کي آواز بلند کي جاتي رہے گي?

شيعہ علماء کونسل کے سيکرٹري جنرل نے بيان کيا : سانحہ کوئٹہ کے بعد 68 گھنٹے تک سخت سرد موسم ميں مسلسل دھرنا کي کوريج پر تمام ميڈيا ہائوسز اور صحافيوں کے مشکور ہيں?

انہوں نے ميڈيا کے نام اپنے خصوصي پيغام ميں سانحہ کوئٹہ کے بعد لمحہ بہ لمحہ کي صورتحال سے آگاہ کرنے اور حق و سچ کي آواز بلند کرنے پر تمام ميڈيا ہائوسز اور صحافيوں کا دل کي گہرائيوں سے شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : آزاد ميڈيا ملک کي ترقي ميں اہم کردار ادا کر رہي ہے جبکہ سانحہ کوئٹہ پرصحافيوں نے نہ صرف بہترين کوريج دي بلکہ اظہار يکجہتي کيلئے مظاہروں اور دھرنوں ميں بھي شرکت کي?

علامہ عارف حسين واحدي نے کہا : آزاد ميڈيا ملکي ترقي ميں ريڑھ کي ہڈي کي حيثيت رکھتي ہے اور اميد ہے آزاد ميڈيا آئندہ بھي حق و سچ کي آواز بلند کرتي رہے گي?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬