
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی کا گذشتہ شب آیت الله سید ابوالحسن اصفهانی کی یاد میں کانفرنس انعقاد کرنے والے انجمن کے ممبران سے ہوئے ملاقات میں انہوں نے بزرگان دین کی یاد میں کانفرنس کے انعقاد کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے بیان کیا کہ آیت الله سید ابوالحسن اصفهانی رضا خان کے زمانہ میں زندگی بسر کر رہے تھے ایران اس زمانہ میں سیاسی اعتبار سے بہت زیادہ مشکلات میں گرفتار تھا ، انھوں نے اظھار خیال کیا : اس کے باوجود کے اس زمانہ میں رضا خان کی کوشش تھی کہ کسی بھی طرح سے تمام قدرت و طاقت کے ساتھ مذھب کو صفحہ ھستی سے ختم کر دیا جائے ؛ لیکن اس زمانہ میں آیتالله اصفهانی شاہ کی اس خواہش کو روکنے میں کامیاب ہوئے ۔
اس مرجع تقلید نے وضاحت کی : آیتالله اصفهانی ان بزرگوں میں سے تھے جو کہ احتیاج مند کی مشکلات کو کبھی بھی نظر انداز نہی کرتے تھے اور یہاں تک کہ ضرورت مندوں کے تشییع جنازی میں ایسے شریک رہتے تھے جیسے اپنے بیٹے کے تشییع میں شریک ہیں ۔
انہوں نے بزرگان دین کی تجلیل و احترام منانے کے پروگرام کو جاری رکھنے کو بہت ہی اھم بتایا اور اظھار خیال کیا : اگر بزرگوں کا احترامی پروگام نہی منایا جاتا تو اس زمانہ میں وہ لوگ گذشتہ تاریخ کی طرح فراموش کر دئے جاتے ۔
اس مرجع تقلید نے اس طرح کے کانفرنس کے انعقاد کو ان بزرگان دین کی نشانیوں کو زندہ کرنے اور اس کو معاشرے میں پہچنوانے کا راستہ بتایا اور فرمایا : اس طرح سے بزرگوں کے یاد میں منائے جا رہے کانفرنس سربراہوں و مدیرانوں کے لئے محرک کا باعث ہوتی ہیں تا کہ وہ لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر بزرگوں کی نشانیوں کی حفاظت کر سکیں اور اس معاشرہ میں اس کی شناخت کر وا سکیں ۔
انہوں نے تاکید کیا : بزرگ افراد کے اخلاقی کردار، اور ان کی علمی کارنامیں اور ان کی رفتار و گفتار ھمارے لئے بہت ہی بڑا درس ہے اور بزرگوں کی گذشتہ سعی و کوششوں کو پہچنوانا اس زمانہ میں جوانوں کے لئے مفید ہوگی ۔
حضرت آیتالله مکارم شیرازی نے کہا : آج کل کے جوانوں کو چاہیئے کہ گذشتہ دینی بزرگوں کے اخلاق اور ان کے تجربوں سے سبق حاصل کریں اور ان کو متوجہ ہونا چاہیئے کہ شیعت کوئی چھوٹی تحریک نہی ہے ۔
انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ شیعوں کا نسب قوی اور مضموط ہے فرمایا : اس کانفرنس کا انعقاد بتا رہا ہے کہ ھمارے گذشتہ بزرگان اخلاقی و علمی ملکہ سے مالا مال تھے جن کو اس زمانے میں اچھی طرح پہچنوانا چاہیئے ۔
قابل ذکر ہے کہ آیت الله سید ابوالحسن اصفهانی کانفرنس کا انعقاد ۹ و ۱۰ دسمبر کو اصفھان میں ہوگا ۔