02 November 2009 - 18:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 503
فونت
قرضاوی:
رسا نیوز ایجنسی ـ دکتر یوسف القرضاوی نے مسجد الاقصی کو مسلمانوں اور یھودیوں میں تقسیم کرنے کی اسرائیلی شازش سے مسلمانوں کو اگاہ کیا ۔
قرضاوي:

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، دکتر یوسف القرضاوی انجمن جهانی علماء مسلمین کے سربراہ نے دوحہ قطر کے جامع مسجد میں تقریر کرتے ہوئے عربی و اسلامی تحریک سے مسجد الاقصی کے سلسلہ میں اسرائیل کی سازشی مظالم کا مقابلہ کرنے کا اپیل کرتے ہوئے کہا : مسجد الاقصی اس وقت بہت ہی بڑے خطرے کے حصار میں ہے اس مقدس مقام پر یھودی ظلم کر رہے ہیں اور اسلامی قوم اس وقت غفلت کی نیند سو رہی ہے اور خطرہ کی گیرائی کا حساس نہی کر رہی ہے ۔


انہوں نے کہا : اس بات کا ڈر ہے کہ مستقبل قریب میں مسجد الاقصی اسرائیلی فوج کے ذریعہ بند نہ کر دیا جائے اس کے بعد جس طرح فلسطین اور قدس شریف مسلمانوں اور یھودیوں کے درمیان تقسیم کر دیا گیا ہے  مسجد الاقصی کے ساتھ بھی وہی کام انجام نہ پائے ۔


انہوں نے اسلامی و عربی ممالک کے علماء و رھنمائوں کے خاموش رہنے پر شدت سے انعقاد کرتے ہوئے کہا : ابھی جو صورت حال ہے کہ مسلمان غفلت کی نیند میں سو رہے ہیں اور دشمن کے اس سازش کو سمجھ نہی رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ان کی یہ سازش کامیاب ہو جائیگی اور مسجد الاقصی بھی مسلمانوں اور یھودیوں کے درمیان تقسیم کر دیا جائیگا ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں