حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي کي رسا سے گفتگو:
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے بين الاقوامي سکريٹري حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے منھاج القران کے سربراہ طاھر القادري کي تحريک کو شيعہ علما تحريک کا تسلسل جانا ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے بين الاقوامي سکريٹري حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں پاکستان ميں شيعہ نسل کشي کي شديد مذمت کي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ طاھر القادري کا تعلق بريلوي مکتب سے ہے جو مدتوں سے کنيڈا کي سر زمين ميں مقيم ہے اور ان کے بقول وہ يورپ ممالک ميں معتدل اسلام کي تبليغ ميں مصروف ہيں تاکہ دنيا ميں وھابيت کي جانب سے پھيلائے گئے شدت پسند اسلام کے مکروہ چہرے کو حقيقي اسلام سے ا?شنا کرکے دنيا کو اسلام کي جانب رجحان دلاسکيں کہا: ابائي طور سے سرزمين پاکستان ميں معتدل مزاج ہيں رہے ہيں اور پاکستان ميں پھيلتي شدت پسندي اور فتنہ پروري کے مخالف رہے ہيں، ان کے والد بزرگوار بھي انہيں افکار کے مالک تھے ? اور پاکستان ميں شيعہ سني اختلافات اور تکفيري افکار کے مخالف تھے ?
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے طاھر القادري کي پاکستان واپسي کے اسباب بيان کرتے ہوئے کہا: ان کے بقول پاکستان ميں پھيل رہي دھشت گردي اور مسلکي فتنہ کا کنٹرول ، ملکي نظام ميں اصلاح اور فسادات ميں کمي ان کے واپسي کے اھم اسباب ہيں ?
انہوں نے حاليہ دھرنے اور ريلي کے حوالہ سے طاھر القادري کے اھداف کي جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : کرپشن ، شخصيتوں اور نسل کشي کے رواج ميں بندش ، حکمرانوں کي نااھلي اور ملکي سالميت کو لاحق خطرہ سے نجات دلانے کي غرض سے اسلام اباد کا عظيم اجتماع ہوا ?
ايم ڈبليو ايم کے بين الاقوامي سکريٹري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ طاھر القادري بريلوي مذھب ہونے کے لحاظ سے تکفيري گروہ سے الگ اور شدت پسند نظريات کے مخالف ہين کہا: وہ شيعوں اور اھلبيت کا دوستدار اور امام حسين کو اپني تحريک کا پيشوا مانتے ہيں ?
انہوں نے کوئٹہ معاملہ ميں طاھر القادري کے نظريات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کوئٹہ سانحہ جو سيکڑوں شيعوں کے جاں بحق اور زخمي ہونے کا سبب بنا طاھر القادري سے ھماري روابط رہے اور انہوں نے اس دھشت گردانہ اقدام کي سخت مذمت کرتے ہوئے ھمارے مطالبات کي تکميل اور حکومت سے شھيد گھرانوں کي دلجوئي اور ان کے مطالبات تسليم کئے جانے کي تاکيد کي ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے بين الاقوامي سکريٹري نے طاھرالقادري تحريک کو اسلامي بيداري کے تحريک کا نام دئے جانےکے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا: مشرق وسطي اور اسلامي ممالک بلکہ پوري دنيا ميں بيداري کي لہريں موجود ہيں ، سرزمين پاکستان بھي ايک فاسد نظام ہونے اور پاکستاني حکمرانوں کو عالمي سامراجيت کا ا?لہ کار ہونے کے لحاظ سے حکومتي ڈانچہ کے اصلاح کا نياز مند ہے ?
انہوں نے مزيد کہا: طاھر القادري کي تحريک اور ريلي سے بہت پہلے شيعہ تنظميوں خصوصا مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے تحريک بيداري کا اغازکيا جس ميں کافي حد تک کاميابياں بھي نصيب ہوئيں ، منھاج القران کے سربراہ طاھر القادري کي تحريک در اصل انہيں تمام تحريکوں کے مانند ہے ?
انہوں نے فضل الرحمن کي جانب سے بلوچستان حکومت کے بقا اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف اٹھائي گئي تحريک کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: فضل الرحمن اور ديوبندي افکار کے مالک افراد نے پاکستان ميں شيعہ نسل کشي کو لگام دينے ميں موثر اقدام نہيں کيا?
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے مزيد کہا: بلوچستان حکومت عوام اور حکومت دونوں ہي کي نظر ميں نااھل حکومت رہي ہے ان جيسے لوگ اپنے منصب ، مفاد اور کرسي کے طمع ميں گورنر راج کے مخالف اور اسلم ريساني حکومت کے موافق ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے