‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2013 - 18:34
News ID: 5370
فونت
حجت الاسلام سید ساجد نقوی:
رسا نیوزایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے جلیل القدر صحابہ کرام (رض) کے مزار ہائے مبارک کی بے حرمتی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا۔
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغام میں تاکید کی  : حضرت جعفر طیار (ع) اور حضرت حجر بن عدی (رض) اور حضرت جعفر طیار (ع) کی دین حق کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔


حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے مزید کہا : حضرت حجر بن عدی (رض) نے باطل کے سامنے حق بیان کیا جبکہ حضرت جعفر طیار (ع) کو پہلا سفیر رسول (ص) ہونے کا شرف حاصل ہے۔ 


اسلامی تحریک کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا : کسی کو شعائر اللہ اور شعائر اسلام کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینگے، عالمی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔


انہوں نے مزید کہا: جلیل القدر اصحاب رسول (ص) کے مزار ہائے مبارک کی بے حرمتی وہ انتہائی تشویشناک امر ہے جس کی نہ صرف مذمت کی جائے بلکہ شام اور اردن کی حکومتیں اس قبیح حرکت میں ملوث شر پسند افراد کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کسی کو ایسے مذموم کام کی جرات نہ ہوسکے ۔


حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے بات بے بات احتجاج کرنیوالی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت دیگر اقوام عالم کے بڑے ادارے چھوٹے چھوٹے واقعات پر واویلا مچا دیتے ہیں مگر انہیں آئے روز شعائر اسلام کا اڑایا گیا مذاق نظر کیوں نہیں آتا اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں کیوں بندھی ہوئی ہیں، اس طرح کی قبیح حرکات ان اداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔


واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں شام اور اردن میں جلیل القدر صحابہ کرام (رض) کے مزار ہائے مبارک کی بے حرمتی کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔


خطبات جمعہ میں سیرت حضرت جعفر طیار (ع) اور حضرت حجر بن عدی(رض) پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ بعد از نماز مساجد و امام بارگاہوں کے باہر جلیل القدر اصحاب کی قبور مبارک کی بے حرمتی پر احتجاج کیا گیا۔


اس موقع پر علمائے کرام و دیگر مقررین نے کہا : شعائر اللہ اور شعائر اسلام کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، دنیا بھر میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر نے عالم اسلام کی اکابرین کی توہین کرنا وطیرہ بنا لیا ہے۔


انہوں نے کہا : آئے روز توہین آمیز خاکوں اور بے حرمتی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں، یہ کھلی جارحیت کیوں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو نظر نہیں آتی، کیوں اقوام متحدہ خاموش ہے۔ مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی، اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر بھی حیرانی ہے۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬