05 August 2013 - 16:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5764
فونت
پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی – 5 اگست 1988ء کو شہید ہونے والے قائد ملت جعفریہ شہید عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی انعقاد آج پاکستان میں ہوا ۔
شھيدعارف حسيني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی، معروف مذہبی رہنماء اور قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی پروگرام آج پورے پاکستان میں جوش و تزک و احتشام سے منایا گیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، مختلف تنظیموں اور ملی اداروں کے زیراہتمام تعزیتی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ شہید کی برسی کا ملک گیر اجتماع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔


واضح رہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو 5 اگست 1988ء بروز جمعہ پشاور میں ان کے مدرسہ جامعہ معارف الاسلامیہ میں نماز فجر کے موقع پر اسلام و پاکستان دشمنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔
شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قیادت میں ملک و ملت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں، آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی شمار ہوتے ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬