25 August 2013 - 01:47
News ID: 5835
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان نے اج ہفتہ حکومت کی مناسبت سے رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔
حجت الاسلام روحاني ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے اج ہفتہ حکومت کی مناسبت سے رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا: علاقہ کا بحران اور عدم استحکام مسلمانوں کیلئے نقصان دہ اور صیہونی حکومت کے سود میں ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان کے حالات مشرق وسطٰی میں دشمن کی وسیع سازش کا بیانگر ہیں کہا: امام خمینی(رہ) ملک کو ہمہ گیر ترقی دلانے، جمہوریت، اسلامی اور انسانی اقدار کو فروغ دینے اور انسانی فضائل کی ترویج کے اھداف رکھتے تھے۔


ایران کے صدر جمھوریہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم اور ہماری کابینہ آج امام خمینی کی باعظمت روح کے سامنے عوام سے کئے ہوئے عھد پر تاکید کرتی ہے کہا: حکومت تمام مسائل کے باوجود عوام اور قائد انقلاب اسلامی کی حمایت سے ائندہ 100  دنوں میں مشکلات پر قابو پانے کی امید رکھتی ہے۔


ایران کے صدر جمھوریہ نے شام کے حالات پر شدید افسوس اور اس ملک میں کیمیاوی حملوں میں کافی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے پر غم و غصے کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کی اور کہا: اسلامی جمہوریی ایران خود کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لئے اپنے سارے وسائل و ذرائع بروئے کار لائیں ۔


انہوں نے اخر میں اس امید کا اظہار کیا : علاقہ کی قومیں اور حکومتیں ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ علاقہ میں امن و ثبات قائم کرنے کی کوشش کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬