رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق افریقا کا ایک عیسائی طالب علم نے پانچویں محرم کو مرجع تقلید حضرت آیت الله صافی گلپائیگانی کے آفس میں حاضر ہو کر مقدس دین اسلام اور مذہب تشیع کو قبول کیا ۔
اس نورانی جلسہ میں علماء و افاضل اور عزادار حسینی بھی موجود تھے ، اس عیسائی جوان نے خداوند عالم کی وحدانیت کی شہادت بیان کی اور حضرت خاتم الانبیاء (ص) کی رسالت اور حضرت علی (ع) و ائمه معصومین (ع) کی خلافت و وصایت کی شہادت زبان پر جاری کیا ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اس شاندار معنوی مجلس میں بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : ہمارے لئے بہت ہی خوشی کا مقام ہے کہ آج اور سید الشهداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام میں ایک جوان شخص دین اسلام سے شرف یاب ہوا ۔
انہوں نے مسلمان ہوئے اس جوان کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : خدا کے نذدیک آپ کا مقام بہت ہی عظیم ہے اور آپ ابھی پاک و پاکیزہ ہیں اور مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں آپ کی خدمت میں مبارک باد پیش کر رہا ہوں اور خداوند عالم سے گزارش کرتا ہوں کہ اس عظیم راستہ پر آپ کو ہمیشہ کامیابی حاصل ہو ۔
قابل ذکر ہے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے امام حسین علیہ السلام کی ایام عزاداری کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام کا مقدس نام اس جوان کے لئے انتخاب کیا ۔