20 May 2014 - 17:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6804
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن ملتان میں طے پایا ہے۔
ساجد علي ثمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن 20 ، 21، 22 جون 2014 عیسوی کو ملتان میں طے پایا ہے۔ نوجوان اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔مرکزی کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لیے ملتان کے ڈویژنل صدر کو ٹاسک د ے دیا گیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں پورے ملک سے جید علمائے کرام  شرکت کریں گے۔ نیز مرکزی کابینہ ، ڈویژنل کابینہ اور یونٹ کابینہ کے افراد شریک ہوں گے۔

ساجد علی ثمر نے وضاحت کی : مرکزی کنونشن میں جہاں گزشتہ دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی وہیں جے ایس او پاکستان کے اگلے دو سال کے لیے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔کنونشن 20 جون بعد از نماز جمعہ شروع ہوگا ۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا : مرکزی کنونشن کے لیے ہم عنقریب ایک کابینہ میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں دیگر تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬