رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی شعبہ کے ذمہدار خالد مشعل نے تاکید کہ مزاحمت فلسطین ھرگز اپنے مطالبات، غزہ سے محاصرہ کا خاتمہ، بندرگاہ کی تاسیس، منھدم ائرپورٹ کی تعمیر جیسے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔
خالد مشعل نے الجزیره چائنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حماس مصر کے دارالحکومت قاھرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اپنے مطالبات کی تکمیل پر مُصّر ہے ، طولانی مدت تک جنگ بندی ، غزہ سے محاصرہ کا خاتمہ، بندرگاہ کی تاسیس اور منھدم ائرپورٹ کی تعمیر، مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہماری اصلی اور بنیادی شرطیں ہیں ۔
خالد مشعل نے یاد دہانی کی: جنگ بند ہونا ہماری دلی خواہش ہے مگر ہمارے اہداف و مطالبات کی تکمیل پوری ملت فلسطین کا مطالبہ ہے ۔
انہوں ںے کہا: غاصب صھیونیت کی زیادتیوں، جنایتوں اور غزہ پٹی سے محاصر کا خاتمہ، بندرگاہ کی تاسیس ، منھدم ائرپورٹ کی تعمیر، فلسطین میں آمریت اور صھیونی آباد کاریوں پر روک ہمارا مقصد ہے ۔