جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر:
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کے سنی عالم دین مولانا قاضی احمد نورانی نے کہا: داعش پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر مولانا قاضی احمد نورانی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: داعش کے حامیوں کی وطن عزیز پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دنیائے اہلسنت کا کسی بھی دہشتگردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے کہا: داعش پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے ۔
جے یو پی کراچی کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے 21 ستمبر کو شہر کراچی سے علماء و مشائخ ، مزارات کے گدی نشینوں اور زعمائے ملت کی قیادت میں تحفظ مزارات ریلی نکال کر مقامات مقدسہ اور شعائراہلسّت کے تحفظ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے کہا: علماء ومشائخ، مزارات اولیاء، اہم سرکاری تنصیبات اور قانون کے محافظوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے