رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے سربراہ اور جامعہ مدرسین کے ممبر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب حسینیہ امام خمینی (ره) میں علم کے حصول اور عالم کی اعلی مقام و منزلت کو بیان کرتے ہوے اظہار کیا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ عالم کی فضیلت عابد پر افضل ہے جیسے ستاروں کے مقابلہ چودہویں کا چاند ہو ۔
انہوں نے اس سلسلہ میں دوسری روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوے بیان کیا : عالم انبیاء کے وارث ہیں ؛ امت کے لے پیغمبروں کی میراث نبی ہونے کی حیثیت سے درہم و دینار نہیں ہے بلکہ ان کا میراث علم ہے جو بھی ان کے اس میراث سے فایدہ حاصل کر رہا ہے اس نے بہت فایدہ حاصل کی ہے ۔
امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے وضاحت کی : ایک روایت جس کی نسبت رسول خدا (ص) سے دی گی ہے کہ فرماتے ہیں ہم پیغمبروں کا ارث نہیں ہوتا ہے اور جو کچھ ہم لوگوں باقی چھوڑ کے جاتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے ؛ اس حدیث کے تحریف ہونے کا احتمال پایا جاتا ہے اور اصل میں وہ یہ ہے کہ پیغمبر اپنے امت کے لٗے دنیا کی مال و دولت نہیں چھوڑتے ہیں اور ان کی طرف سے علم ارث ہے ۔
مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے نمایندہ نے اس روایت کے تحریف ہونے کی وجہ بعض لوگوں کی طرف سے فدک کے مسلہ میں غلط فایدہ اٹھانا جانا ہے بیان کیا : روایت کا معنی اصل میں یہ نہیں ہے کہ پیغمبر (ص) جب دنیا سے بارگاہ حقیقی کی طرف رحلت کرتے ہیں اپنی اولاد کے لے کچھ بھی نہیں چھوڑتے ہیں بلکہ یہ حدیث امت کے ساتھ پیغمبروں کی مقام و منزلت بیان کر رہی ہے ؛ پیغمبر (ص) اس بنا پر کہ وہ ایک انسان ہیں وہ اپنی اولاد کے لے ارث چھوڑ سکتے ہیں ۔