رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے اسی ادارہ میں منعقدہ نسیم بہشت (طرح ولایت) سمینار میں اس بیان کے ساتھ کہ انسان دو گروہ میں تقسیم ہوتے ہیں اظہار کیا : بعض لوگ مادیت کے حصول کی کوشش میں ہیں تو بعض معنویت کی کوشش میں ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے فضائل کے حصول کا نتیجہ سیر الی اللہ اور رذائل کے حصول کا نتیجہ دوزخ میں ڈالا جانا جانا ہے اور بیان کیا : جو لوگ مادیت کی طرف رغبت رکھتے ہیں وہ صرف اس دنیا کی مادی زندگی جو ۶۰ سے ۷۰ سال ہے جانتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ کوشش کرتے ہیں کہ زندگی کی جتنی بھی لذتیں ہو سکے حاصل کر لیا جائے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یہ لوگ ممکن ہے خدا کا انکار نہ کرتے ہوں لیکن انسانی اقدار ، توحید اور زندگی کے دوسرے مسائل کے منکر ہیں ، یہ لوگ ایک گروہ کے ہیں جن کا اشتراک جسم ، مادی و دنیائی زندگی تک پہوچنا ہے ۔