28 January 2015 - 13:52
News ID: 7737
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بعض اسلامی اور مغربی ممالک کی جانب سے دھشت گردوں کی پشت پناہی کئے جانے پر شدید تنقید کی ۔
آيت الله بشيرنجفي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عراق میں متعین اسپین کے سفیر سے ملاقات میں علاقہ خصوصا عراق کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔


حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں دھشت گردی کے دائرہ میں افزائش اور اس کے یوروپ تک پہونچ جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ باتیں افراطی گری کے سلسلہ میں غلط سیاست اپنائے جانے کا نتیجہ ہے ، افسوس بعض بزرگ ممالک اور بعض اسلامی ممالک دھشت گردوں سے مقابلہ میں سنجیدہ تو درکنار ان کی حمایت بھی کرتے ہیں ۔


نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام شدت پسندی ، افراطی گری اور تشدد کا سخت مخالف ہے کہا: عالمی معاشرہ نے دھشت گردی اور دھشت گردوں کی بنیادیں ختم کرنے کے سلسلہ میں کوئی قابل توجہ عمل نہیں انجام دیا ، دنیا دھشت گردوں کو تربیت دینے والے ممالک پر دباو ڈالے تاکہ مزید دھشت گردی پروان نہ چڑھ سکے ۔


انہوں نے واضح طور پر کہا: دین اسلام انسانوں کے لئے خاص احترام کا قائل ہے ، انسان کا ہر قطرہ خون مقدس ترین چیز جانتا ہے ، اسلام اچھی باتوں اور اچھے اخلاق کے ذریعہ پھیلتا ہے تشدد اور افراطی گری کے ذریعہ نہیں ۔
حضرت آیت الله نجفی نے عراق کے دیگر ممالک سے بڑھتے ہوئے روابط کا استقبال کیا اور کہا: عراق دنیا کی نیابت میں داعش سے لڑنے میں مصروف ہے ، لھذا ممالک عراق کی مدد کریں تاکہ اس قوم کا درد کچھ ہلکا ہوسکے ۔


نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے مزید کہا: عراق ایک مالدار ملک ہے ، جغرافیائی حوالہ سے بھی خاص اھمیت کا حامل ہے ، یہ دیگر ممالک ہیں جو عراق کے نیازمند ہیں ،  مگر افسوس عراق در حال حاضر ان دھشت گروں سے برسرپیکار ہے جو دنیا کے مختلف کونے سے یہاں یکجا ہوئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬