رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے قم میں منعقدہ ریلی میں رپورٹروں سے مختصر گفت و گو میں انقلاب سے دفاع کے لئے عوام کی طرف سے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی : ریلی میں شرکت کرنا ایک دینی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ریلی میں ایرانی عوام کی موجودگی کو دوسرے اسلامی ممالک جس میں مصر ، یمن اور دوسرے ممالک شامل ہیں کے لئے واضح پیغام جانا ہے کہ اپنی آزادی و انقلاب کی طرف توجہ کریں اور اپنی قوم پر اعتماد کریں ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے ایران کے خلاف مغرب ممالک کی کھوکھلی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : وہ لوگ میز پر تمام اختیارات ہونے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن ایران اسلامی کی شریف و بزرگ قوم ان کی میز اور ان کے اختیارات کو ایک ساتھ ان کے سر پر توڈ دے نگے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اسی طرح مقدس نظام اسلامی جمہوریہ ایران کی پیش رفت و ترقی اور قائد انقلاب اسلامی کی با برکت عمر کی طولانی کے لئے دعا کی ۔