‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2015 - 23:51
News ID: 8375
فونت
سیدہ ندا زہرا نقوی:
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی صوبائی آرگنائزر نے بیان کیا : یوم پاکستان پہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ذاتی مفاد کی بجائے وطن عزیز کے مفاد کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں گی۔
سيدہ ندا زہرا نقوي



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا : وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کا ثمر ہے لیکن ان قربانیوں کو فراموش کئے ملک دور ستم گر سے گزر رہا ہے ہر طرف دہشت گردی ، انسان کشی کا بازار گرم ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سا  لمیت و وقار کے لئے کوشش کی جائے،آپس کے اختلافات بھلا کر اتفاق و برکت سے پاکستان کی ترقی و امن کے لئے حتی الوسع کوشش کی جائے۔ہم ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کواپنا اولین فریضہ سمجھیں۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی صوبائی آرگنائزر نے تاکید کی : کیا دوبارہ علامہ اقبال اور قائد اعظم رح جیسی شخصیات پیدا ہو سکتی ہیں؟ یقینا ہاں ، کیوں کہ یہ ہستیاں بھی ہمارے جیسی ہستیاں تھیں لیکن جذبہ انسانیت اور حب الوطنی سے سرشار تھیں۔

انہوں نے بیان کیا : آج یوم پاکستان ہے ہم طالبات کو یہ عہد کرنا ہے کہ اچھی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، تب ہی اچھا اور روشن مستقبل پاسکیں گی۔

سیدہ ندا زہرا نقوی نے کہا : دعا ہے کہ وطن عزیز ہمیشہ سلامت رہے ، یہ پرچم اونچارہے اور اس پہ کوئی آنچ نہ آئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬