رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اس ملک کے شیعہ عالم دین شیخ محمد عبدالہادی الحیدر کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایران سے سعودی عرب پہوچے تھے ۔
یہ شیعہ عالم دین کبھی بھی کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی کبھی موجودہ حکومت کے خلاف کسی طرح کے اقدام میں شامل تھے ۔
شیخ الحیدر تقریبا دس برس سے ایران میں مقیم تھے اور کبھی کبھی اپنے خاندان والوں سے ملنے کے لئے سعودی عرب بھی جاتے رہتے ہیں۔
قابل بیان ہے سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ الحیدر کو چار مہینے پہلے ان کے سترہ سالہ بیٹے کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایران سے سعودی ایرپورٹ پر پہوچے تھے ۔
شیخ الحیدر کے گھر والوں نے سعودی عرب کی طرف سے غیر انسانی مظالم کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الحیدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس با وجود ان کے معالجہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے حتی جیل حکام کی طرف سے دوا پر بھی پابندی ہے ۔