رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے بیانیہ میں آذربایجان سانحہ پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے حکومت آذربایجان کو لوگوں کے دینی و مذھبی احساسات کا احترام کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم اپنے شرعی و دینی وظیفہ کی بنیاد پر آذربائجان کی حکومت کو تذکر دیتے ہیں کہ لوگوں کے دینی و مذھبی احساسات کا احترام کرے اور ان کے مذھبی حقوق کی مراعات کرے کہا: ہم نے آذربائجان کی شخصیتوں سے ملاقات میں ھمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہم پڑوسی مسلم ممالک میں ثبات اور امنیت کے خواھاں ہیں اور اس سلسلے میں ہم کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے ۔
دوسری جانب انہوں نے آذربائجان کے مومنین سے درخواست کی کہ حتى المقدور اپنے دینی اور قانونی مطالبات کو قانون کے دائرے میں حل کریں اور دشمن کو بہانہ نہ دیں ۔
انہوں نے کہا: دنیا تکفیری اور صھیونی خطرے سے روبرو ہے ، تمام طاقتیں ملک کر ان افراد کا مقابلہ کریں ، امریکی صدر جمھوریہ کے امیدوار نے اپنے حالیہ بیان میں پوری ملت اسلامیہ کو امریکا کے لئے خطرہ بیان کیا ہے ۔