رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پشاور میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کو ضروری جانا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں کہا: دہشتگردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ، دہشت گرد انسانیت اورامن کے دشمن ہیں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ، ان شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں جب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچا یا نہیں جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پہلے کوئٹہ اور پھر پشاو رمیں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں دہشتگردی کے ان واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں اور یہ جہاں چاہیں واردات کرکے اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں جس سے ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی پر سوالات جنم لے رہے ہیں کہا: ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک اور سکولوں سے لیکر سرکاری اہلکاران سمیت تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کہا: جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔
اس موقع پر انہوں نے مذکورہ واقعات میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔