04 April 2016 - 14:46
News ID: 9222
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عراق اور سعودیہ عربیہ کے حوزات علمیہ کے طلاب کا ایک گروہ حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے ہاتھوں معمم ہوا ۔
آيت الله بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے گذشتہ روز عراق اور سعودیہ عربیہ کے حوزات علمیہ کے طلاب کے سر پر عمامہ رکھا ۔


انہوں نے اس پروگرام میں سیرت حضرت زهرا (س) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت فاطمہ (س) مکمل انسان کا کھلا مصداق ہیں لھذا ہمیں زندگی کے تمام گوشے میں اپ کو اپنا اسوہ قرار دینا چاہئے کیوں کہ آپ کی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کا باعث ہے ۔


 اس مرجع تقلید نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کو دنیا کے حوزات کی بنیاد و آغوش شمار کیا اور کہا: حوزه علمیہ نجف اشرف نے لا تعداد عالم، فقیہ، مفکر اور اندیشمند پیدا کئے ہیں کہ جو ملت اسلامیہ اور شیعوں کے لئے باعث فخر ہے ۔


اس پروگرام کے بعد عراق اور سعودیہ عربیہ کے حوزات علمیہ کے طلاب کا ایک گروہ حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے ہاتھوں معمم ہوا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬