14 April 2016 - 11:42
News ID: 9265
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران کیا بیان کیا :  آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیںگے، کارکنان تیاری کریں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم خیال جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ماضی کی طرح اب بھی آزاد کشمیر کے آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے اور اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اس حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے رہنمائی لی ہے ، انہی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جلد اس معاملے پر ایک مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائےگا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی ۔

انہوں نے آزاد خطہ کے عمائدین پر زور دیتے ہوئے کہا : وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاکر بھرپور کمپین کریں اور انتخابات کی تیاری کریں ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے بیان کیا : حالیہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی عوام کو مشکلات درپیش ہیں، اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ ان کی یہ مشکلات دورہوسکیں ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬