08 February 2010 - 12:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 929
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي : قائد انقلاب اسلامي نے ڈاکٹر رمضان عبد اللہ سے ملاقات ميں فلسطين کو وعدہ الہي کي تکميل کي جلوہ گاہ بيان کيا .
قائد انقلاب اسلامي



رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ،  فلسطيني تنظيم جہاد اسلامي کے سربراہ ڈاکٹر رمضان عبد اللہ اور ان کي زير قيادت وفد نے آج تہران ميں قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي .


اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ فلسطين استکباري طاقتوں پر مستضعفين کے غلبے اور فتح کے وعدہ الہي کي تکميل کي جلوہ گاہ بن گيا ہے?


آپ نے تيس سال قبل فلسطين اور صيہوني حکومت کي صورت حال کا موجودہ دور سے موازنہ کرتے ہوئے فرمايا کہ آج فلسطين حيات و زندگي، عزم و ارادے، ايمان و ايقان، جد و جہد اور عزت و وقار کا آئينہ دار ہے اور فلسطيني عوام نے ثابت کر ديا ہے کہ روحاني قوت و توانائي کے لحاظ سے وہ غاصب صيہونيوں سے کہيں زيادہ قوي اور طاقتور ہيں، يہي وجہ ہے کہ اسرائيلي فوج جنگي وسائل کي اپني برتري کے باوجود ان کے ايمان و ارادے کو شکست نہيں دے سکي اور ہزيمت سے دوچار ہوئي?


قائد انقلاب اسلامي نے غزہ پر قبضے کي کوششوں ميں اسرائيل کي ناکامي کو ايک معجزے سے تعبير کيا اور فرمايا کہ وسيع مادي اور سياسي حمايت اور مدد کے باوجود اسرائيل دو سال کے محاصرے کے بعد بھي فلسطيني قوم کي استقامت کو ختم نہيں کر سکا?

 
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: مرضي پروردگار علاقے ميں ظلم کا خاتمہ کرنے اور سامراجيوں کي ناک رگڑ دينے کي ہے?


آپ نے صيہوني حکومت کي قسي القلبي، وحشي پنے اور سخت گيري کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا : يہ غاصب حکومت اپني ساٹھ سالہ عمر ميں ان تمام برائيوں، مظالم اور عوام دشمني کا مظہر رہي ہے جو ايک گروہ کے لئے تصور کي جا سکتي ہے?


قائد انقلاب اسلامي نے شديد دباؤ کے باوجود جاري فلسطين کي استقامت و مزاحمت کو حيرت انگيز قرار ديا اور فرمايا : فلسطيني عوام کے جذبہ ايماني سے پيدا ہونے والي اميد اس استقامت کي بنياد ہے اور فلسطين کے سياسي ميدان کے تمام معاملوں ميں استقامت کے تسلسل اور فتح و کامراني کي اميد پر توجہ ہوني چاہئے?


قائد انقلاب اسلامي نے فلسطين کے جہاد اور سياسي ميدان ميں جہاد اسلامي تنظيم کي کارکردگي کي قدرداني کرتے ہوئے فرمايا : ميں فلسطين کے مستقبل کے سلسلے ميں بہت پر اميد ہوں اور مجھے يقين ہے کہ اسرائيل زوال و انحطاط کا راستہ تيزي سے طے کر رہا ہے اور انشاء اللہ اس کي نابودي يقيني ہوگي?


قائد انقلاب اسلامي نے حق کے محاذ کي مضبوطي ميں مسلسل اضافے اور دوسري جانب محاذ باطل ميں مسلسل تزلزل کے عمل کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ اس ميں کوئي شک نہيں کہ اس معاملے کا انجام صيہونيوں کے چنگل سے فلسطين کي نجات، اس کي فلسطينيوں کي آغوش ميں واپسي اور صيہوني حکومت کي سرنگوني ہے?


قائد انقلاب اسلامي نے صيہونيوں کي مدد کي بعض عرب ممالک کي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يقينا ان کوششوں کو دوام نہيں ہے کيونکہ مسلمان قوميں، فلسطين کي امنگوں کي حامي ہيں?


قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : ہم اپنے عقيدے کي بنياد پر فلسطين کا دفاع کرتے ہيں اور اس موقف پر پامردي سے کھڑے ہيں اور ہمارا عقيدہ ہے کہ اللہ تعالي اہل ايمان کي مدد و نصرت کرتا ہے?


اس ملاقات ميں جہاد اسلامي کے سکريٹري جنرل ڈاکٹر رمضان عبد اللہ نے اسلامي انقلاب کي فتح کي اکتيسويں سالگرہ کي آمد کي مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ فتحي شقاقي کے بقول ايران کا اسلامي انقلاب ايک بے مثال انقلاب ہے جس کا دنيا کے کسي بھي انقلاب سے موازنہ نہيں کيا جا سکتا?


انہوں نے فلسطين اور علاقے کے تازہ حالات کي رپورٹ پيش کي اور کہا: اسلامي مزاحمتي تنظيميں مکمل اتحاد اور موقف کي يکسانيت کے ساتھ حتمي اور آخري فتح تک اپني مجاہدانہ اور سياسي کوششوں کو جاري رکھيں گي?


جہاد اسلامي کے سکريٹري جنرل نے علاقے ميں صيہوني حکومت کي جنگ پسندانہ کارروائيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : فلسطين کي جہادي تنظيميں بھرپور خود اعتمادي اور پوري ہوشياري کے ساتھ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہيں اور صيہوني دشمن کے کسي بھي احمقانہ اقدام اور کارروائي کا ڈٹ کر مقابلہ اور اپنا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہيں?


ڈاکٹر رمضان عبد اللہ نے عظيم ملت ايران کي ہوشياري و بيداري کي تعريف کرتے ہوئے کہا : اس وقت اسلامي جمہوريہ ايران بہترين اور انتہائي مضبوط پوزيشن ميں ہے اور ايران کے برحق موقف پر سبھي کو فخر ہے کہ فتح و کامراني جس کا مقدر ہے?


تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬